• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت عملی قدم اٹھاتی تو مقبوضہ کشمیر میں کرفیو نہ رہتا، سراج الحق

حکومت عملی قدم اٹھاتی تو مقبوضہ کشمیر میں کرفیو نہ رہتا، سراج الحق


جماعتِ اسلامی پاکستان کے امیر اور سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ حکومت اپنی ناکامیوں کے بوجھ تلے دب رہی ہے۔

لاہور سے جاری کیے گئے ایک بیان میں سینیٹر سراج الحق نے پاکستان تحریکِ انصاف کی حکومت کو ہدفِ تنقید بناتے ہوئے کہا کہ حکومت نے کشمیریوں کے لیے عملی قدم اٹھایا ہوتا تو مقبوضہ کشمیر میں 37دن کرفیو نہ رہتا۔

انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ حکومت کو دھکا دینا کبڑے کو ٹانگ مارنے کے مترادف ہو گا، کشمیری کرفیو میں دم توڑ رہے ہیں، مگر حکمران آنیوں جانیوں میں لگے ہیں۔

امیر جماعت اسلامی نے یہ بھی کہا کہ شہادتِ امام حسین رضی اللّٰہ عنہ ہمیں ظلم کے خلاف ڈٹ جانے کا درس دیتی ہے، حضرت امام حسین رضی اللّٰہ عنہ کی قربانی پوری انسانیت کے لیے ہدایت و رہنمائی ہے۔

تازہ ترین