• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلدیو کمار کے کزن اور بھتیجے کا ردعمل سامنے آگیا


بھارت میں سیاسی پناہ کی درخواست کرنے والے پی ٹی آئی کے سابق ایم پی اے کے کزن اور بھتیجے کا ردعمل سامنے آگیا۔

سابق سینیٹر امرجیت سنگھ ملہوترا نے اپنے کزن بلدیوکمار کی بھارت منتقلی کی وجوہات کو ذاتی قرار دیا ہے۔

جیو نیوز سے گفتگو میں امرجیت سنگھ ملہوترا نے کہاکہ بلدیو کمار کی بیوی بھارتی شہری ہے ،جو 6 ماہ پہلے بھارت گئی تھی ،وہ اب واپس نہیں آرہی ۔

انہوں نے مزید کہا کہ بلدیو کمار بھارت میں سیاسی پناہ کی بات سستی شہرت اور شہریت کے لیے کررہا ہے۔

بلدیو کمار کے بھتیجے راہول کمار نے بھی کہا کہ ہم پاکستان میں بہت خوش ہیں اور آرام سے اپنا کارروبار کررہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پتہ نہیں چاچو بلدیو کمار یہ سب باتیں کیوں کررہے ہیں۔

واضح رہے کہ بلدیو کمار کو عدم ثبوت کی بنا پر سورن سنگھ کے قتل کے مقدمے سے بری کردیا گیا تھا۔

تازہ ترین