کراٹے میں ایک سال میں چار نیشنل ٹائٹل اپنے نام کرنے والی مائرہ نسیم آئندہ ماہ چلی میں ہونے والے کراٹے ورلڈ چیمپئین شپ میں پاکستان کی نمائندگی کریں گی ۔
برطانوی نژاد پاکستانی مائرہ نسیم کراٹے کے میچوں میں64 سونے کے تمغےاپنے نام کر چکی ہیں جو کسی بھی کراٹے ایتھلیٹ کے لیے ایک ریکارڈ ہے۔
ایک انٹرویو میں مائرہ نے بتایا کہ پہلا گولڈ میڈل انہوں نے 7 سال کی عمر میں حاصل کیا ۔ مائرہ نے یہ بھی بتایا کہ وہ 10 سال کی عمر میں ایک ہی سال کے دوران 3 نیشنل ایوارڈ حاصل کرنے والی سب سے کم عمر ایتھلیٹ ہیں ۔
2017 میں مائرہ نے نوجوانوں کی سطح پر انگلینڈ کی نمائندگی کی اور پہلی کوشش میں ہی سونے کا تمغہ حاصل کیا۔
مائرہ نے بعض بڑے اداروں کے لیے 11 ٹی وی کمرشلز، 3 ٹی وی شو اور 2 فلموں میں ایکسٹرا کے طور پر بھی کام کر چکی ہیں ۔