• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دبئی ، مسافر بسوں میں مفت وائی فائی کی سہولت


متحدہ عرب امارات کے سینٹرل ٹرانسپورٹ کے ادارے کی جانب سے ٹیکسیوں کے بعد اب بسوں میں بھی مفت وائی فائی سہولت فراہم کرنے کیلئے تجرباتی مرحلے کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

جنرل ٹرانسپورٹ کمپنی اور اماراتی ٹیلی کمیونیکشن الاتصالات کی جانب سے امارات میں بسوں میں سفر کرنے والوں کیلئے 520 بسوں اور 120 و یٹنگ اسٹیشنوں میں مفت وائی فائی سروس فراہم کی جائے گی۔

ٹرانسپورٹ ادارے کے سربراہ نے صحافیوں کے ہمراہ ابو ظہبی کی بسوں میں مفت فراہم کی جانے والی وائی فائی سروس کا جائزہ لیا ۔

ان کا کہنا تھا کہ بس کمپنی کی جانب سے اپنے صارفین کو بہتر سے بہتر خدمات فراہم کرنے کیلئے نئی سہولتوں کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے وقتاً فوقتاً اقدامات کئے جاتے ہیں۔

تازہ ترین