وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان کو توسیع پسندانہ عزائم رکھنے والے بھارت کی شرانگیزیوں کا سامنا ہے۔
جنیوا سینیٹر فار سیکیورٹی پارلیسی میں سیمینار سے خطاب میں وزیر خارجہ نے کہا کہ بھارت نے 5 اگست کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے برعکس مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کو ختم کیا۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان اگرچہ خطے میں امن کا خواہاں ہے، تاہم مشرق میں ہمیں توسیع پسندانہ عزائم رکھنے والے ایٹمی ملک بھارت کی شر انگیزیوں کا سامنا ہے۔
شاہ محمود قریشی نے مزید کہا کہ بھارت مقبوضہ جموں و کشمیر میں اب آبادیاتی تناسب کو تبدیل کرنا چاہتا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ اس وقت یورپی و برطانوی پارلیمنٹ اور او آئی سی سمیت دیگر معروف ادارے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم پر آواز اٹھا رہے ہیں۔