• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسرائیلی ایجنسی سے منسلک کمپنی کو ٹھیکہ ، کمیٹی کو مطمئن کرنے میں پی ٹی اے ناکام

اسلام آ باد ( نیوز رپورٹر) سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے کابینہ سیکرٹریٹ نےچیئرمین پی ٹی اے کی درخواست پر اجلاس کو ان کیمرہ کرتے ہوئے اسرائیلی خفیہ ایجنسی کے ساتھ کام کرنیوالی کمپنی کو انٹرنیٹ ٹریفنکنگ مانیٹرنگ کا ٹھیکہ دینے کے معاملہ پر تفصیلی غور کیا، یہ معاملہ سنیٹر مشتاق احمد نے وقفہ سوالات میں اٹھایا تھا کہ پی ٹی اے نے اسرائیلی انٹیلی جنس ایجنسی کی پارٹنر کو انٹر نیٹ ٹریفک کی مانیٹرنگ کا کنٹریکٹ ایوارڈ کر دیا ہے۔ بدھ کے روز یہ معاملہ ایجنڈے پرتھا لیکن اس ایشو کو ان کیمرہ کر دیا گیا ، چیئرمین پی ٹی اے قائمہ کمیٹی کو مطمئن کرنے میں ناکام رہے ،چیئرمین قائمہ کمیٹی طلحہ محمود کا اجلاس کے بعد کہنا تھا کہ ہم چیئرمین پی ٹی اے کی بریفنگ سے مطمئن نہیں ہیں ،حساس اداروں سے معاہدے سے متعلق رائے لی جائے گی،26 ستمبر کو معاملہ دوبارہ زیر بحث آئے گا ، ہم چاہتے ہیں حقائق عوام اور میڈیا کے سامنے لائے جائیں،جس کمپنی کے ساتھ کنٹریکٹ ہوا وہ ان ڈائریکٹ اسرائیلی خفیہ ایجنسی کے ساتھ منسلک ہے ، اب تک اس کمپنی کو کروڑوں روپے کی ادائیگیاں کی جاچکی ہیں۔

تازہ ترین