• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور: شہری کو پولیس نے زنجیروں سے جکڑ دیا، ویڈیو منظر عام پر آگئی

لاہور کے علاقے کاہنہ میں زیر حراست شہری کو زنجیروں میں جکڑنے کی وڈیو منظر عام پر آگئی۔

ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران متعلقہ پویس افسران کے خلاف سخت کارروائی کا حکم دے دیا۔

پولیس کے مطابق کاہنہ میں پولیس چوکی لکھوکی میں زنجیروں میں جکڑے شہری کو چارپائی سے باندھ کر تشدد کا نشانہ بھی بنایا گیا۔

مختار کا تعلق کیرکا گاؤں سے ہے، اسے 5 روز سے حراست میں رکھا گیا، اس پر چوری کا الزام ہے نہ کوئی کریمنل ریکارڈ ہے۔

ڈی آئی جی آپریشنز نے انچارج چوکی لکھوکی عدنان ورک کو معطل کر کے اس کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دے دیا، ایس ایچ او کاہنہ اسد عباس کو شوکاز نوٹس جاری کیا گیا ہے۔

ترجمان ڈی آئی جی آپریشنز کے مطابق ملزمان کو متعلقہ تھانے میں ہی زیر حراست رکھا جا سکتا ہے۔

دوسری طرف آئی جی پنجاب نے واقعے کا نوٹس لے لیا اور کہا کہ شہریوں کے ساتھ بدسلوکی اور اختیارات سے تجاوز برداشت نہیں ۔

قومی خبریں سے مزید