• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کشمیریوں کے ساتھ کھڑے ہیں، وزیراعظم کل آزادکشمیر میں جلسہ کریں گے

اسلام آباد(اے پی پی) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستانی اور بہادر کشمیری کربلا کے پیغام کو مدنظر رکھ کر ظلم کے خلاف اٹھ کھڑے ہوں‘ ظلم کے خلاف جہدوجہد ہمیشہ کامیاب ہوگی جیسا کہ شہداء کربلا نے کر دکھایا۔

گذشتہ روز یوم عاشور کے اختتام پر اپنے ٹویٹ میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ معاشرے میں ہونے والی نا انصافی کا سچ اور حوصلے سے مقابلہ کریں ۔

علاوہ ازیں عمران خان نے کہا کہ غاصب بھارتی افواج کی جانب سے مقبوضہ جموں وکشمیر کے جاری محاصرے کے بارے میں دنیا کو پیغام بھجوانے اور اہل کشمیر کو یہ دکھانے کے لئے کہ پاکستان پوری ثابت قدمی سے ان کے ساتھ کھڑا ہے۔

وہ مظفر آباد (آزادکشمیر)میں بڑے عوامی اجتماع سے خطاب کریں گے۔ بدھ کو اپنے ایک ٹویٹ میں عمران خان نے کہا کہ وہ غاصب بھارتی افواج کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں جاری مظالم کو عالمی برادری پر عیاں کرنے کے لئے جمعہ13 ستمبر کو مظفر آباد میں ایک بڑے عوامی جلسہ سے خطاب کریں گے۔

تازہ ترین