• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

احتجاج تھرڈ امپائر کی انگلی کے بغیر ہونے جارہا ہے،جاوید لطیف

کراچی (ٹی وی رپورٹ) ہماری بہت جدوجہد رہی ہے جمہوریت کے لئے جب نوے کے اندر بی بی کی حکومت توڑی گئی تھی مظاہرے کروائے گئے تھے فائرنگ ہوئی تھی پھر اس کے بعد بھی اسی قسم کے واقعات ہوتے رہے عمران خان اور طاہر القادری کا دھرنا آیا ہم نے اس وقت بھی سپورٹ نہیں کی ،جہاں تک حکومت کی نااہلی ہے مہنگائی ہے ہم اس کے خلاف ہیں ہم نے فضل الرحمٰن کا ساتھ نہیں چھوڑا ہے ان خیالات کا اظہار پیپلز پارٹی کے رہنما چوہدری منظور نے جیو کے پروگرام ’آپس کی بات‘میں میزبان منیب فاروق سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ پروگرام میں تحریک انصاف کی ملائکہ بخاری اور مسلم لیگ نون کے میاں جاوید لطیف بھی شامل گفتگو تھے۔جاوید لطیف نے کہا کہ آج یہ احتجاج تھرڈ امپائر کی انگلی کے بغیر ہونے جارہا ہے اگر آپ اس موقع پر قوم کو اکیلاچھوڑیں گے جو مہنگائی کے عذاب میں مبتلا ہیں تو مناسب نہیں ہے اور جو کہا کرتے تھے کنٹینر دوں گا ، کھانا بھی دوں گا پھر چار جلسے برداشت نہیں کرسکے۔ حکومت کو ایک ہی سال ہوا ہے اور لاکھوں لوگ نکل رہے ہیں احتجاج کے لئے اور ہم عوام کی آواز بنے تھے اور بنے ہیں۔ ملائکہ بخاری نے کہا کہ ہم نے پہلے کہا تھا کہ پیپلز پارٹی اور نون لیگ کا ملاپ جے یو آئی ایف کے ساتھ ہو نہیں سکتا کیوں کہ ضیاء کی باقیات کا بھٹو کے فلسفے سے کوئی ربط نہیں ہے البتہ یہ بات دوسری ہے کہ پیپلز پارٹی نے بھٹو کے فلسفے کو روند ڈالا ہے۔
تازہ ترین