• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹرینوں کی آمد ورفت معمول پر نہیں آسکی، مسافر پریشان

ملتان (سٹاف رپورٹر)ریلوے میں ٹرینوں کی آمد ورفت کا نظام تاحال معمول پر نہیں آسکا،ابتدائی سٹیشنوں سے آنے والی ٹرینیں گھنٹوں تاخیر سے ملتان پہنچیں، ان میں کراچی سے آنے والی 5 اور لاہور سے آنے والی 6 ٹرینیں 4 سے 5 گھنٹے لیٹ ملتان پہنچیں، جس سے مسافروں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑا، جبکہ کینٹ ریلوے سٹیشن ملتان سے لاہور جانے والی ملتان ایکسپریس کی روانگی سے قبل اکانومی کلاس کی ایک بوگی ان فٹ ہو گئی، جس پر ریلوے انتظامیہ نے اس بوگیکو ٹرین سے الگ کر کے متبادل بوگی ٹرین کے ساتھ لگا دی بعد ازاں مذکورہ ٹرین کو15 منٹ کی تاخیر سے لاہور کے لئے روانہ کیا گیا ۔

تازہ ترین