آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
جمعہ20؍محرم الحرام 1441ھ 20؍ستمبر 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہائیکورٹ:اے ایس آئی کی عارضی عبوری ضمانت منظور ، تھانہ سٹی مظفرگڑھ پولیس سے ریکارڈ طلب

ملتان (سٹاف رپورٹر)لاہورہائیکورٹ ملتان بنچ نے پولیس آرڈر کے تحت مقدمہ میں اے ایس آئی کی عارضی عبوری ضمانت منظور کرتے ہوئے پولیس تھانہ سٹی مظفرگڑھ سے 14ستمبر کو ریکارڈ طلب کر لیا ہے،قبل ازیں عدالت میں ملزم اے ایس آئی بلال احمد نے درخواست ضمانت قبل از گرفتاری دائر کی تھی کہ مذکورہ تھانے میں سب انسپکٹر عظیم مری کیخلاف عشرت بی بی نے زیادتی کا مقدمہ درج کرایا جس میں وہ روپوش ہو کر اشتہاری ہو گیا تو مذکورہ سب انسپکٹر نے اپنی ملازمت بچانے کے لئے اپنے اغواء کا مدعی فریق پر مقدمہ درج کرا دیا لیکن درخواست گذار نے مذکورہ سب انسپکٹر کو گرفتار کیا تو ایس ایچ او نے اختیارات سے تجاوز کرتے ہوئے پولیس آرڈر کے سیکشن 155- سی کے تحت اس کے ہی خلاف مقدمہ درج کرا دیا ہے ۔

ملتان سے مزید