• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر ) کے مطابق پاک فوج میں تبادلے و تقرریاں کی گئی ہیں۔

لیفٹیننٹ جنرل وسیم اشرف کو کمانڈر سدرن کمانڈ ، لیفٹیننٹ جنرل اظہر عباس کو کمانڈر راولپنڈی کور اور لیفٹیننٹ جنرل خالد ضیاء کو آئی جی آرمز تعینات کیا گیا ہے۔

لیفٹیننٹ جنرل چراغ حیدر کو ڈائریکٹر جنرل جوائنٹ اسٹاف ہیڈ کوارٹرز اور لیفٹیننٹ جنرل بلال اکبر کو چیئرمین پاکستان آرڈیننس فیکٹریز تعینات کیا گیا ہے۔

واضح رہے پاک فوج نے گزشتہ روز 4 میجر جنرلز کو لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر ترقی دے دی تھی۔

ان میں میجر جنرل محمد عامر، میجر جنرل محمد چراغ حیدر، میجر جنرل ندیم احمد انجم اور میجر جنرل خالد ضیاء شامل ہیں۔

تازہ ترین