• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلاول بھٹو کیلئے حیدر آباد پریس کلب کی تاحیات رکنیت

حیدر آباد پریس کلب نے پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو تاحیات رکنیت دے دی۔

حیدر آباد پریس کلب کے صدر لالہ رحمٰن سموں نے چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری کو پریس کلب کی رکنیت کا فارم دیا۔

واضح رہے کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو اور شہید بے نظیر بھٹو کو بھی حیدرآباد پریس کلب کی تاحیات رکنیت حاصل تھی جبکہ ولی خان، نوابزادہ نصراللّٰہ خان، غوث بخش بزنجو اور سردار خیربخش مری بھی حیدر آباد پریس کلب کے تاحیات رکن رہ چکے ہیں۔

تازہ ترین