• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسٹیو اسمتھ دوبارہ کپتان بنیں گے، مارک ٹیلر


اسٹیو اسمتھ کو بال ٹیمپرنگ کی پاداش میں ایک سال کی سزا دینے والی کمیٹی کے رکن سابق آسٹریلوی کپتان مارک ٹیلر نے کہا ہے کہ اسٹیو اسمتھ دوبارہ کپتان بنیں گے۔

اسٹیو اسمتھ دوبارہ کپتان بنیں گے، مارک ٹیلر
مایہ ناز آسٹریلوی کرکٹر اسٹیو اسمتھ

کیپ ٹاؤن ٹیسٹ میں بال ٹیمپرنگ پر اسٹیو اسمتھ کو ایک سال کی پابندی کے ساتھ ایک برس کپتانی نہ دینے کی سزا دی گئی تھی، مارک ٹیلر فیصلہ کرنے والی کمیٹی میں شامل تھے۔

اسٹیو اسمتھ دوبارہ کپتان بنیں گے، مارک ٹیلر
سابق آسٹریلوی ٹیسٹ کرکٹر مارک ٹیلر

سابق ٹیسٹ کرکٹر مارک ٹیلر نے اپنے کالم میں لکھا ہے کہ اسٹیو اسمتھ نے بہت سخت سبق سیکھا ہے، وہ یکم اپریل سے کپتانی کے اہل ہوں گے۔

مارک ٹیلر کا کہنا ہے کہ وہ یہ نہیں کہتے کہ اُنہیں فوری طور پر کپتان بنا دیا جائے لیکن وہ سمجھتے ہیں کہ جب ٹم پین کی کپتانی ختم ہو جائے تو اسمتھ کو ذمہ داری دی جائے، اس میں کوئی شک نہیں ہے کہ اسمتھ اب پہلے سے بہتر کپتان ہوں گے۔

تازہ ترین