• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

امریکی جنگ لڑکر دنیا کا خطرناک ملک بن گئے، افغانستان میں امریکی ناکامی کا ذمہ دار پاکستان نہیں، عمران خان

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ افغانستان میں امریکی ناکامی کا ذمہ دار پاکستان نہیں ہے۔

وزیراعظم عمران خان کاروسی ٹی وی کو انٹرویو


  انہوں نےکہا کہ ہم نائن الیون کے بعد امریکا کی جنگ لڑ کر دنیا کا خطرناک ملک بن گئے، پاکستان کو اس جنگ میں غیر جانبدار رہنا چاہیے تھا، امریکا کا اتحادی بننے سے یہ گروپس ہمارے خلاف ہوگئے اور 70 ہزار پاکستانیوں کی جانیں گئيں۔

وزیر اعظم نے کہا کہ معیشت کو 100 ارب ڈالرز سے زیادہ کا نقصان پہنچا۔

گزشتہ روز روسی ٹی وی کو انٹرویو میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ وہ شروع سے ہی اس جنگ کے خلاف تھے، سوویت یونین کے خلاف جنگ میں انہی لوگوں کو تربیت دی گئی جس کا فنڈ سی آئی اے نے دیا تھا۔

یہ تربیت یافتہ لوگ تھے اور ایک عشرے بعد جب امریکا وہاں گيا تو کہا گيا کہ یہ جہاد نہیں یہ دہشت گردی ہے، یہ بہت بڑا تضاد تھا جسے انہوں نے محسوس کیا۔

وزیراعظم نے کہا کہ اب آخر میں افغانستان میں امریکا کے کامیاب نہ ہونے کا الزام ہم پر لگادیا گيا جو کہ یہ غیر منصافانہ ہے۔

وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ میں انسانی حقوق کونسل میں اقوام متحدہ سلامتی کونسل کی قراردادوں، بین الاقوامی قانون اور دوطرفہ معاہدوں کی روشنی میں تنازعہ کشمیر کے پرامن حل کے یورپی یونین کے مطالبے کا بھی خیر مقدم کرتا ہوں۔

تازہ ترین