• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دیش کی بات غلط، دنیا ملکر بھی اب کوئی حصہ الگ نہیں کرسکتی،علی محمد

کراچی(جنگ نیوز)وزیرمملکت پارلیمانی امور علی محمد خان نے کہا ہے کہ اسرائیل پاکستان کا دشمن نمبر ایک ہے، اسرائیل کو تسلیم کرنا پاکستان کی بنیاد سے انحراف ہوگا، کشمیر پر سودا وہ کرے گا جو اپنی ماں اپنے پاکستان کو بیچتا ہے، فروغ نسیم نے آرٹیکل 149پر اپنی رائے دی ہے ،یہ وفاقی حکومت کی رائے ہے نہ ہی کابینہ میں اس پر بات ہوئی، وفاقی حکومت کا 149نافذ کرنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے،ہم نہ صوبائی حکومت ختم کرنا چاہتے ہیں بلاول جیسے قومی لیڈر کی طرف سے سندھو دیش، سرائیکی دیش کی بات نہیں ہونی چاہئے،یہ ماضی کی باتیں ہیں پوری دنیا مل کر بھی پاکستان کا تھوڑا سا بھی حصہ الگ نہیں کرسکتی مشترکہ پارلیمانی اجلاس میں اپوزیشن قومی ایشوز پر بات کرنے کے بجائے ایک بار پھر اپنی قیادت کے کرپشن کیسز لے آئی۔ن لیگ کے رہنما سینیٹر جاوید عباسی نے کہا کہ صدر مملکت سے کچھ غیر آئینی کام کروائے جارہے ہیں ،ایوان صدر آرڈیننس کی فیکٹری بنادیا گیا ہمارااحتجاج پروڈکشن آرڈر کیلئے نہیں حکومتی وعدہ خلافیوں پر تھا،وفاقی حکومت وزیرقانون کے بیان سے لاتعلقی کا اظہار کرے، فروغ نسیم کا بیان کہیں کشمیر سے توجہ ہٹانے کی کوشش تو نہیں ؟پیپلز پارٹی کی رہنما شازیہ مری نے کہا کہ علیحدگی کی آوازوں کو بلاول بھٹو زرداری جیسا نیشنل لیڈر ہی روک سکتا ہے، بلاول بڑھاوا نہیں دے رہے حکومت کو احمقانہ حرکت سے روک رہے ہیں وفاق خود کو کراچی پر مسلط کرے گا تو سندھ کے لوگ خاموش نہیں رہیں گے،لگتا ہے کشمیر کا سودا ہورہا ہے، حکومت اسرائیل پر پاکستان کے موقف پر پلٹا کھارہی ہے،آرٹیکل 149کے نفاذ کی بات پر بلاول کا ردعمل سندھ کا ردعمل ہے۔وہ جیو نیوز کے پروگرام ”کیپٹل ٹاک“ میں میزبان حامد میر سے گفتگو کررہے تھے۔ وزیر مملکت علی محمد خان نے مزید کہا کہ کسی رکن اسمبلی کے پروڈکشن آرڈر جاری کرنا اسپیکر کا استحقاق ہوتا ہے، میڈیا یا سوشل میڈیا میں کچھ لوگ پاکستانیوں کی غیرت چیک کررہے ہیں، قائد اعظم محمد علی جناح نے بھی اسرائیل کو رد کردیا تھا۔

تازہ ترین