• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایف بی آر میں درجنوں افسران کے تقرر وتبادلے

اسلام آباد(نمائندہ جنگ)ایف بی آرمیں میں درجنوں افسران کے تقرر وتبادلے کر دیئے گئے ہیں۔

شعبہ اِن لینڈریونیوکے گریڈ 20کے 11افسران،گریڈ19کے گیارہ، گریڈ18کے تین، گریڈ17کاایک اور گریڈ16کے دو افسران کے تقررو تبادلے کر دیئے گئے ہیں۔

 گریڈ21کے افسرممبرایف بی آراکاؤنٹنگ فہیم الحق خان کوڈائریکٹرجنرل بی ٹی بی،گریڈ20کے آفیسر (کمشنرکارپوریٹ ریجنل ٹیکس آفس لاہور)اشتیاق احمدخان کوڈائریکٹرلا تھری لاہوراورگریڈ20کے افسر(کمشنرودہولڈنگ ٹیکس آرٹی او ٹو کراچی) عبدالحمیدانجم ارائیںکوڈائریکٹرلاکراچی کااضافی چارج دیدیاگیا۔

جمعرات کوایف بی ا ٓرسے جاری ہونے والے نوٹیفکیشن کے مطابق شعبہ اِن لینڈریونیوکے گریڈ20کے افسران میں سے محمدعرفان رضاکوکمشنرایل ٹی یولاہورسے تبدیل کرکے کمشنرکارپوریٹ ریجنل ٹیکس آفس لاہور، صاحبزادہ عبدالمتین کوکمشنرآرٹی اوکوئٹہ سے تبدیل کر کے کمشنرایل ٹی یوکراچی، محمدخالدملک کوکمشنرآرٹی او سرگودھاسے تبدیل کرکے کمشنرآرٹی اوفیصل آباد، مس سنبل آغاکوکمشنرکارپوریٹ ریجنل ٹیکس آفس لاہور سے تبدیل کرکے کمشنرایل ٹی یولاہور، ارم سرور کوکمشنرآرٹی اوفیصل آبادسے تبدیل کرکے کمشنر ایل ٹی یولاہور، حضوربخش لغاری کوکمشنر(زون ٹو)آرٹی اوکوئٹہ سے تبدیل کرکے کمشنرزون ون، محمدعابدکوکمشنرآرٹی اوساہیوال سے تبدیل کرکے کمشنرآرٹی اوگوجرانوالہ، فیصل رؤف میمن کوکمشنر(زون ون )ایل ٹی یو ٹوکراچی سے تبدیل کرکے کمشنر(زو ن فائیو)ایل ٹی یوکراچی، یاسمین فاطمہ کوکمشنرآرٹی او ٹولاہورسے تبدیل کرکے کمشنرکارپوریٹ ریجنل ٹیکس آفس لاہور،عبدالحفیظ نظامانی کوکمشنراپیل سکھرسے تبدیل کرکے کمشنرایل ٹی یوٹوکراچی جبکہ ذوالفقارعلی سیدکوکمشنرآرٹی اوحیدرآبادسے تبدیل کرکے کمشنرایل ٹی یوٹوکراچی تعینات کیاگیاہے۔ شعبہ اِن لینڈریونیوکے گریڈ 19کے جن افسران کے تقرر و تبادلے کیے گئے۔

ان میں نعیم بابر، طلحہ عزیز، ڈاکٹرساجدارائیں، راشدحسین جمالی، محمدعاصم خٹک، حامل بلوچ، جاویداقبال شیخ، ممتازاحمد،عامرعباس خان، مرزاناصرعلی اورریاض خان شامل ہیں، گریڈ 18کے افسر محمد حیات خان ، حیدر عباس ، امجد حسین زادہ ، گریڈ 17کے اشتیاق احمد اور گریڈ 16کے نصیر احمد اور سجاد علی کا تبادلہ کر دیا گیا ہے۔

گزشتہ روزشعبہ اِن لینڈریونیوکے گریڈ19کے آفیسرباسط سلیم نے بطورسیکرٹری ایف بی آرہیڈکوارٹراپنی ذمہ داریاںسنبھال لی ہیں۔

تازہ ترین