پیرس (نیوز ڈیسک)فرانس کے وزیرِ خزانہ برونو لیمار کو قتل کی دھمکیاں موصول ہوئی ہیں۔
انہیں تین دھمکی آمیز خطوط ملے جن میں تین گولیاں بھی رکھی گئی تھیں۔
خبر رساں ادارے ’رائٹرز‘ کے مطابق فرانسیسی وزیرِ خزانہ کے ایک معاون نے بتایا ہے کہ برونو لیمار کو تین دھمکی آمیز خطوط موصول ہو چکے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ برونو لیمار کے لیے پہلا دھمکی آمیز خط اگست میں پولیس کو ارسال کیا گیا تھا جب کہ دوسرا خط وزیرِ خزانہ کی رہائش گاہ پر براہ راست موصول ہوا۔
تیسرے خط کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ یہ خط گزشتہ منگل کو موصول ہوا اور اس میں پستول کی تین گولیاں بھی رکھی گئی تھیں۔
خط پر تحریر تھا کہ دو گولیاں برونو لیمار کے لیے ہیں اور تیسری فرانس کے وزیرِ بجٹ جیرالڈ دخمنن کے لیے ہے۔