• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ججز کے بارے میں کمنٹس پر بزنس منسٹر کو تنقید کا سامنا

لندن ( پی اے) ایک وزیر کو اس تجویز پر تنقید کا نشانہ بنایا گیا کہ بہت سے لوگوں کا خیال ہے کہ بریگزٹ کے معاملے میں ججز متعصب ہیں۔ کوسی کارتینگ نے کہا کہ یہ حقیقت ہے کہ سکاٹش عدالت کی جانب سغ پارلیمنٹ کی معطلی کو غیرقانونی قرار دیئے جانے کے بعد بہت سے لوگ یہ سمجھتے ہیں کہ ججز غیر جانبدار نہیں ہیں۔ بزنس منسٹر نے بی بی سی کے اینڈریو نیل شو میں گفتگو کرتے ہوئےکہا کہ یہ بات میں نہیں کہہ رہا بلکہ بہت سے لوگ ایسا کہہ رہے ہیں کہ ججز متعصب ہیں۔ ڈیفنس سیکریٹری بین ویلیس نے کہا کہ برطانوی ججز خاصے فیئراور دنیا میں بہترین ہیں ۔بی بی سی کے پروگرام بریک فاسٹ مکیں گفتگو کرتے ہوئے ڈیفنس سیکریٹری نے کہا کہ ہم نے ہمیشہ عدلیہ کی آزادی کا دفاع کیا ہے۔ برنس منسٹر کوسی نے 2016 میں بریگزٹ کے حق میں کمپین کی تھی۔ ان کا کہنا تھا کہ اس بارے میں خاصی تشویش پائی جاتی ہے کہ ججز سیاسی معاملات میں مداخلت کر رہے ہیں۔میں سمجھتا ہو ں کہ وہغیر جانبدار ہیں مگرملک بھر میں لیو ووٹرز اور بہت سے لوگ ججز کی غیر جانب داری کے حوالے سے سوالات اٹھا رہے ہیں۔ہائوسنگ سیکریٹری رابرٹ جینرک نے خود کوکوسی کے خیالات سے فاصلے پر رکھا اورکہا کہ ہمیں قانون کی بالادستی کیلئے ججز کی حمایت کرنی چاہیے۔
تازہ ترین