• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ٹی آئی کے رکن اسمبلی کا فروغ نسیم کو ہٹانے کا مطالبہ


پی ٹی آئی کے رکن اسمبلی سندھ شہریار شر نے کراچی میں آرٹیکل 149 کے نفاذ کے حوالے سے اپنی پارٹی کے بیانیے کو مسترد کردیا۔

پی ٹی آئی سندھ کے رکن اسمبلی سندھ شہریار شر نے وزیراعظم سے فروغ نسیم کو ہٹانے کا مطالبہ کردیا۔

شہریار شر کا کہنا ہے کہ سندھ کی تقسیم کی بات کسی صورت برداشت نہیں کریں گے۔ فروغ نسیم کا بیان پی ٹی آئی پارٹی کا منشور نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس کے خلاف سندھ اسمبلی میں بات کروں گا۔

اس سے قبل جی ڈی اے کے سربراہ پیر پگارا نے فروغ نسیم کے بیان پرحیرت کا اظہار کرتے ہوئےکہا تھا کہ کراچی کو الگ کرنے کی بات ناقابل فہم اور ناقابل قبول ہے۔

عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) سندھ کے صدر شاہی سید نے بھی وفاقی وزیرِ قانون کی جانب سے کراچی میں آرٹیکل 149 کے نفاذ سے متعلق بیان کی مذمت کی اورکہا تھا کہ یہ بیان دے کر بیرسٹر فروغ نسیم نے خطرناک محاذ کھول دیا ہے۔

واضح رہے کہ وزیر قانون فروغ نسیم نے وفاق کو کراچی میں آئین کے آرٹیکل 149 (4) کے نفاذ کی تجویز دیدی۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ کہ وفاقی حکومت کراچی شہر کی انتظامیہ کو اپنے کنٹرول میں لینے والی ہے، آرٹیکل کے نفاذ کا اعلان وزیر اعظم کے 14ستمبر کو دورہ کراچی میں متوقع ہے۔

تازہ ترین