آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
منگل17؍محرم الحرام 1441ھ 17؍ستمبر 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران عباس کی شہرت فلپائن تک پہنچ گئی

پاکستانی شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے عمران عباس نقوی نے ایک فلپائنی کتاب میں اپنی تصویر چھپنے پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔


پاکستانی اداکار عمران عباس نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹا گرام پر اپنے مداحوں کے ساتھ ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ ’ اسٹلیئن سیریز ‘ نامی ایک فلپائنی کتاب نے اپنے سرِ ورق اُ ن کی تصویر شائع کی ہے۔


عمران عباس نے اس تصویر کو شیئر کرتے ہوئے خوشی کا اظہار کیا اور کہا کہ یہ کتاب اُن کے ایک فلپائنی مداح نے بھیجی ہے۔

عمران عباس کا کہنا تھا کہ وہ اللّٰہ تعالیٰ کا جتنا شکر ادا کریں کم ہے کہ انہیں لوگ دنیا بھرمیں پسند کرتے ہیں.

انٹرٹینمنٹ سے مزید