• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شفقت محمود نے فیس بڑھانے والے اسکولوں کو خبردار کردیا

شفقت محمود نے فیس بڑھانے والے اسکولوں کو خبردار کردیا


وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود فیسوں سے متعلق سپریم کورٹ کے احکامات کی خلاف ورزی کرنے والے اسکولوں کے خلاف سخت کارروائی عندیہ دے دیا۔

پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو میں شفقت محمود نے خبردار کیا اور کہا کہ نجی تعلیمی ادارے فیسوں میں غیر قانونی اضافہ کر رہے ہیں، اس سے متعلق شکایات آرہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ تمام نجی اسکولز کو واضح طور پر متنبہ کرنا چاہتا ہوں کہ وہ فیس میں اضافہ نہ کریں، سپریم کورٹ کے حکم پر عمل نا ہوا توحکومت سخت کارروائی کرے گی۔

وفاقی وزیر تعلیم نے مزید کہا کہ وفاقی دارالحکومت میں نئے سال کے آغاز پر فیس میں اضافہ بلاجواز ہے، سپریم کورٹ کے حکم کے مطابق کوئی بھی نجی اسکول 5فیصد سے زائد اضافہ نہیں کرسکتا۔

ان کا کہنا تھا کہ کتابوں اور اسٹیشنری کی مد میں بھی پیسے بٹورے جاتے ہیں، اس پر بھی کارروائی ہوسکتی ہے۔

لاہور میں نجی اسکول کی فیسوں میں عدالتی احکامات کے برعکس 30فیصد اضافے کے خلاف والدین نے احتجاج کیا، جس پر شفقت محمود نے کہا کہ اسکول احتجاج کرنے والے والدین سے مذاکرت کریں۔

تازہ ترین