کیلونگ میوزیم آف آرٹ میں ایک رضاکار کی غلطی سے فن پارے کی چالیس سالہ گرد صاف ہوگئی۔
یہ سب اس وقت ہوا جب تائیوان کے کیلونگ میوزیم میں آرٹسٹ چن سونگ چیہ کے فن پارے کو We Are Me Exhibition میں نمائش کے لیے رکھا گیا تھا۔
یہ فن پارہ ایک سادہ لکڑی کے بورڈ پر رکھے ہوئے گرد آلود آئینہ کی شکل میں تھا، جس کا مقصد متوسط طبقے کی ثقافتی شعور کی نمائندگی کرنا تھا۔
میوزیم کے ایک رضاکار نے غلطی سے یہ سمجھا کہ یہ فن پارہ گرد آلود ہے اور اس کی ٹوائلٹ پیپر سے صفائی کردی، رضاکار کے اقدام کے بعد فن پارے کی چالیس سالہ گرد زیادہ تر صاف ہوگئی۔
یہ فن پارہ عمارت کے مواد اور گھریلو اشیاء سے تیار کردہ ایک فیچر ورک کا حصہ تھا، جس میں یاد، رسم اور تبدیلی کے موضوعات کو اجاگر کیا گیا تھا۔
کیلونگ کے بیورو آف کلچر اینڈ ٹورازم نے فنکار سے معذرت کی ہے اور امکان ہے کہ نقصان کے ازالے کے لیے معاوضہ بھی دینا پڑ سکتا ہے۔
تاہم وکیل تسائی چیا ہاؤ نے کہا کہ فن پارے سے گرد صاف کرنا شاید نقصان کے زمرے میں نہ آئے، جس سے فنکار کے معاوضے کے دعوے پر اثر پڑ سکتا ہے۔