• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ستائیس ویں آئینی ترمیم پر پارلیمان کی قائمہ کمیٹی برائے قانون و انصاف کا اجلاس جاری

ستائیس ویں آئینی ترمیم پر پارلیمان کی قائمہ کمیٹی برائے قانون و انصاف کا اجلاس جاری ہے۔

مجوزہ شقوں کی شق وار منظوری کے بعد یہ بل کمیٹی سے پاس کرایا جائے گا۔ دوسری جانب جے یو آئی نے قانون و انصاف کی مشترکہ کمیٹی کا بائیکاٹ کردیا ہے جبکہ تحریک انصاف نے ترمیم پر بحث کے لیے پورے ایوان پر مشتمل کمیٹی بنانے کا مطالبہ کیا ہے۔

پارلیمانی لیڈر علی ظفر نے کہا ہے کہ ترمیم کا ڈرافٹ ابھی ملا ہے، پڑھے بغیر اس پر بحث نہیں کی جاسکتی۔

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کے چیئرمین فاروق ایچ نائیک نے میڈیا کو بتایا کہ آئینی ترمیم کے 80 فیصد نکات پر مشاورت مکمل ہوچکی ہے اور 20 فیصد معاملات کو آج مکمل کرلیا جائے گا۔

دوسری جانب وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے تمام سیاسی جماعتوں کو قائمہ کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کی دعوت دی ہے اور کہا ہے کہ سو فیصد اتفاق رائے ہونے تک مشاورت جاری رہے گی۔

قومی خبریں سے مزید