• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کرسٹیانو رونالڈو نے سعودی پرو لیگ میں نئی تاریخ رقم کردی

فائل فوٹو
فائل فوٹو

فٹبال کے عالمی سپر اسٹار کرسٹیانو رونالڈو نے سعودی فٹبال کلب النصر کے لیے شاندار کارکردگی دکھانے کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔

 النصر نے نیوم ایس سی کو 1-3 سے شکست دے کر سعودی پرو لیگ میں مسلسل آٹھویں کامیابی حاصل کی، جس کے بعد ٹیم 24 پوائنٹس کے ساتھ پوائنٹس ٹیبل پر سرفہرست ہے۔

میچ کے دوران پرتگالی لیجنڈ رونالڈو نے اپنے کیریئر کا 953 واں گول اسکور کیا، یہ گول 65 ویں منٹ میں اس وقت ہوا جب جواو فیلکس کو رونالڈو کی کک بچانے کے بعد فاؤل کیا گیا اور النصر کو پنالٹی ملی، جسے رونالڈو نے کامیابی سے گول میں تبدیل کیا۔

میچ کے بعد رونالڈو نے انسٹاگرام پر اپنی چند جوشیلی تصاویر شیئر کرتے ہوئے پیغام میں لکھا کہ ہم اپنے خواب پر کام کر رہے ہیں۔

یہ گول رونالڈو کی سعودی پرو لیگ میں 100 ویں براہِ راست شراکت (ڈائریکٹ کنٹریبیوشن) بھی ثابت ہوا، جس میں ان کے 83 گولز اور 17 اسسٹس شامل ہیں، حیرت انگیز طور پر یہ کارنامہ انہوں نے صرف 85 میچز میں انجام دیا، جس سے وہ لیگ کے پہلے غیر ملکی کھلاڑی بن گئے ہیں جنہوں نے یہ سنگِ میل عبور کیا۔

40 برس کی عمر کے قریب پہنچنے کے باوجود رونالڈو کی فٹبال سے وابستگی اور کارکردگی میں کسی قسم کی کمی نظر نہیں آتی۔ وہ اب تاریخ کے واحد فٹبالر بننے کے قریب ہیں جو 1000 کیریئر گولز کا ریکارڈ قائم کریں گے۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید