• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیرِ قانون کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے: خورشید شاہ

پی پی رہنما خورشید شاہ کی میڈیا سے گفتگو


پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما خورشید شاہ نے کہا ہے کہ وزیر قانون کی آرٹیکل 149 کی تشریح وفاق کے خلاف سازش ہے، استعفے کا مطالبہ چھوٹا ہے، انہیں قانون کے کٹہرے میں لایا جائے۔

سابق قائدِ حزبِ اختلاف خورشید شاہ نے قومی اسمبلی میں خطاب اور بعد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کو سمجھنا چاہیے کہ فروغ نسیم کیا کرنا چاہ رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم کی پرانی خواہش رہی ہے اور حکومت اس کے جال میں پھنس رہی ہے، حکومت کو سمجھنا چاہیے کہ فروغ نسیم کیا کرنا چاہ رہی ہے، ان کا کس جماعت سے تعلق ہے۔

خورشید شاہ نے کہا کہ سیدھی بات کریں، کچرے اور 149 کو بہانہ نہیں بنائیں، کچرا تو لاہور میں بھی بہت پڑا ہے، لاہور میں 2 ہزار ٹن کچرا یومیہ جمع ہوتا ہے لیکن 500 ٹن اٹھایا جاتا ہے۔

پی پی کے سینئر رہنما نے مطالبہ کیا کہ وزیرِ قانون کی آرٹیکل 149 کی تشریح پر سپریم کورٹ از خود نوٹس لے، یہ کسی اور کے نہیں خود وفاق کے خلاف سازش ہے۔

انہوں نے کہا کہ صدرِ مملکت نے الیکشن کمیشن کے ارکان کی تقرری کر کے آئین کی خلاف ورزی کی، آرٹیکل 149 کے تحت وفاق صرف صوبوں کو ہدایات دے سکتا ہے۔

خورشید شاہ کا یہ بھی کہنا ہے کہ نئی بحث چھیڑ کر فیڈریشن کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی جا رہی ہے، صدرِ مملکت کا مشترکہ اجلاس سے خطاب حکومت کے ترجمان کا خطاب تھا۔

تازہ ترین