• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عثمان بزدار کی جانب سے شہباز گل کا استعفیٰ منظور

وزیرِ اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی جانب سے شہباز گِل کا استعفیٰ منظور کر لیا گیا ہے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب سیکریٹریٹ کی جانب سے سیکریٹری آئی اینڈ سی کو اس حوالے سے عملدرآمد کے لیے لیٹر جاری کر دیا گیا ہے۔

لیٹر میں ہدایت کی گئی ہے کہ ضابطے کی کارروائی کے تحت شہباز گل کا تقرر نامہ منسوخ کرنے کے احکامات جاری کیے جائیں۔

سی ایم سیکریٹریٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ شہباز گل نے عہدے سے ہٹانے کا لیٹر جاری ہونے کے بعد استعفیٰ دے دیا تھا۔

شہباز گل کے قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ استعفیٰ منظور ہونا ثابت کرتا ہے کہ شہباز گل پہلے استعفیٰ دے چکے تھے۔

اس سے قبل یہ خبر سامنے آئی تھی کہ شہباز گل نے استدعا کی تھی کہ انہیں باعزت طریقے سے جانے کا موقع دیتے ہوئے استعفیٰ منظور کیا جائے۔

ذرائع کے مطابق اس استدعا پر وزیرِ اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے اپنے پرنسپل سیکریٹری کو ہدایت دی کہ شہباز گل جیسا چاہیں ویسا کر دیا جائے۔

شہباز گل پر مختلف محکموں میں چھاپے مارنے کا نوٹیفکیشن سیکریٹری سے جاری کرانے کا الزام ہے، وزیرِ اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے اپنے سیکریٹری ڈاکٹر راحیل کو بھی اسی وجہ سے عہدے سے تبدیل کر دیا ہے۔

تازہ ترین