• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب ہائی وے پیٹرول کا محکمانہ ترقی کا تحریری امتحان آج ہوگا

ملتان(سٹاف رپورٹر)پنجاب ہائی وے پیٹرول کا محکمانہ ترقی کا تحریری امتحان آج پولیس ٹریننگ کالج ملتان میں ہوگا جبکہ کل15ستمبر کو تحریری امتحان میں کامیاب ہونے والوں کے انٹرویوز ہونگے ،اس موقع پر ایڈیشنل آئی جی منظور سرور چوہدری، ڈی آئی جی انکسار، ایس پی رانا معصوم ،ڈی ایس پی ذوالفقار علی ہیڈکوارٹر لاہور ڈی ایس پی سعیدالرحمان ہیڈکوارٹر لاہور ڈی ایس پی محمد ہارون بھی موجود ہوں گے،دریں اثناء دربار بھی منعقد کیا جائے گا جس میں ایڈیشنل آئی جی اور ڈی آئی جی خطاب کریں گے،ملازمین کےمسائل کو سنیں گے اور ان کے حل کے لئے احکامات جاری کئے جائیں گے، تحریری امتحان کے انتظامات اور دیگر انتظامات میں فوکل پرسن ڈی ایس پی نمرہ منیر ،نوید انجم، ایس آئی لیڈر محمد ظفر اے ایس آئی شوکت ،اے ایس آئی موبائل ایجوکیشن یونٹ انچارج محمد الیاس ایس آئی اورجے پی او محمد رمضان سعیدی سرانجام دیں گے۔
تازہ ترین