• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

اترپردیش میں برقعہ پہننے والی طالبات کو کالج میں داخلے سے روک دیا

نئی دہلی (نیوز ڈیسک)بھارتی ریاست اترپردیش کے ایک معروف سرکاری کالج میں برقعہ پہننے والی طالبات کو کالج میں داخل ہونے سے روک دیا گیا۔


بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی ریاست اترپردیش کے شہر فیروز آباد کے ’ایس آر کے‘ کالج میں طالبات کو برقعہ پہن کر کالج کے اندر جانے سے روک دیا گیا۔اس حوالے سے ایس آر کے کالج کے پرنسپل پربھاسکررائے کا کہنا ہے کہ کالج کے پرانے ضابطے پر عمل درآمد کیا جارہا ہے جس کے مطابق طالبات یونیفارم میں ہوں ۔

تازہ ترین