• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سوشل میڈیا پر سُریلی آواز والے مکینک کا چرچا

سوشل میڈیا پر سُریلی آواز والے مکینک کا چرچا


خوبصورت آواز والے مکینک نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی۔

سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو بہت مقبول ہورہی ہے جس میں ایک مکینک اپنی خوبصورت آواز میں گانا پیش کر رہا ہے ۔

وزیرستان سے تعلق رکھنے والے توصیف ایک سریلے مکینک ہیں۔ ویڈیو میں ایک بندہ اُن سے کہتا ہے کہ ’توصیف بھائی میری بائیک کا سریلا سا کام کردیں ‘

بائیک میں کام کروانے والے نے ساتھ کچھ گنگنانے کی بھی فرمائش کی۔

توصیف نے بائیک میں پانے اور دیگر آلات سے مکینکی صلاحیتوں کو استعمال کرتے ہوئے اپنی خوبصورت آواز میں شہرہ آفاق نظم ’ ڈھونڈو گے اگر ملکوں ملکوں ‘ سنائی۔

ویڈیو نے سوشل میڈیا پر اپلوڈ ہوتے ہی سوشل میڈیا صارفین کی توجہ اپنی جانب مبذول کروالی۔ اور انہیں اپنی آواز کے سحر میں جکڑ لیا۔

بغیر کسی موسیقی کے آلات کے صاف اور خوبصورت آواز میں گانا گانے پر سوشل میڈیا پر صارفین اپنی رائے کا اظہار بھی کر رہے ہیں ۔






فیصل مغل نامی صارف نے لکھا کہ توصیف نامی مکینک کی دکان اُن کے گھر کے برابر میں ہے۔






فیصل نے یہ بھی بتایا کہ توصیف کو سننے کے لیے لوگ دور دور سے آتے ہیں۔ وہ ایک عظیم اور محنتی انسان ہیں۔

تازہ ترین