• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خاتون دہشت گرد، کار لفٹر گروہ کے 3 کارندے گرفتار، دستی بم، بارود برآمد

کراچی (اسٹاف رپورٹر ) ایس ایس پی ملیر کی نگرانی میں پولیس انٹیلی جنس معلومات پر سہراب گوٹھ جنت گل ٹان ندی کے کنارے واقع مکان میں بم،بارود کے ذخیرے کی اطلاع پر چھاپہ مارکر خاتون شیریں بی بی کو گرفتار کرلیا جبکہ شوہر راز گل فرار ہوگیا ملزمہ اور اس کا شوہر ڈاکوئوں اور دہشت گردوں کو کرائے پر اسلحہ دیتے ، لوٹا ہوا سامان خریدتے اور منشیات سپلائر کرتے تھے ، خاتون سے دستی بم ،بارود، 6کلو چرس،میپ ریکارڈ اور لوٹا ہوا سامان قبضے میں لے لیا گیا ، پولیس کے مطابق شیریں بی بی اس سے پہلے بھی گرفتار ہوچکی ہے،علاوہ ازیں اینٹی وہیکل لفٹنگ سیل نے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے دو کار لفٹر گینگ کے کارندوںسمیت تین ملزمان کو گرفتار کرلیا ،ملزمان میں جاوید بلوچ،جمشید اور ظفر حسین شامل ہیں،اینٹی وہیکل لفٹنگ سیل کےمطابق کارلفٹر گینگ کے قبضے سے دو مسروقہ گاڑیاں اور موٹرسائیکلیں برآمد ہوئی ہیں، گاڑیاں گلستان جوہر،مبینہ ٹان اور دیگر علاقوں سے چوری کی گئی تھیں۔

تازہ ترین