• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کشمیر سمیت دنیا بھر میں جوکچھ ہورہا ہے اسکو ہمیں تبدیل کرنا ہوگا، جوبائیڈن

ہیوسٹن(راجہ زاہد اختر خانزادہ،نمائندہ جنگ)سابق امریکی نائب صدر اور صدر کیلئےڈیموکریٹک پارٹی کے ٹکٹ کےامیدوار جوبائیڈن کا کہنا ہے کہ صدر ٹرمپ کی خاموشی کے باعث دنیا بھر میں انسانی حقوق کے مسائل جنم لے رہے ہیں، کشمیر سمیت دنیا بھر میں جوکچھ ہورہا ہے اسکو ہمیں تبدیل کرنا ہوگا، یہ بات انہوں نے پاکستانی نژاد امریکی بزنس مین اور ڈیموکریٹک پارٹی کے رہنما طاہر جاوید کی رہائش گاہ واقع بوماؤنٹ ٹیکساس میں ایک استقبالیہ اور طاہر جاوید سے ون آن ون ملاقات کے موقع پران سے کہی جس میں پاکستانی نژا امریکی تاجروں اور مختلف شعبہ ہائے جات سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیات نے بھی شرکت کی، سابق امریکی نائب صدر جو بائیڈن نےکشمیر میں انسانی حقوق کی پامالیوں اور کشمیری بحران کے اثرات کو جنوبی ایشیاء میں امن کے لئے خطرہ قرار دیتے ہوئے مزید کہا کہ اسوقت جو کچھ ہورہا ہے اسکو تبدیل کرنا ہوگا ہمیں اپنے گھر کی سیفٹی کرنا ضروری ہے ۔ 

تازہ ترین