• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

منشیات سمگلنگ ،گرفتار ملزم کی درخواست ضمانت خارج

پشاور(نیوز رپورٹر) ایڈیشنل اینڈ سیشن جج احمد احسان اللہ قریشی نے منشیات سمگل کرنے کے الزام میں گرفتار ملزم عبدالعزیز کی درخواست ضمانت خارج کردی۔ استغاثہ کے مطابق تھانہ ناصر باغ پولیس کواطلاع ملی کہ کسی بھی وقت علاقہ غیر سے ناصرباغ روڈ پر منشیات سمگل ہوسکتی ہیں،جس پر پولیس نے ناکہ لگایاکہ اس دوران ایک گاڑی کو تالاشی کی عرض سے روکا، جس کے مختلف حصوں سے تقریبآسات کلو وزن کے برابرہیروین برآمد کرکے ملزم عبدالعزیزکو گرفتار کرکے اس کے خلاف 9CNSAکے تحت مقدمہ درج کرلیا۔ بعداز گرفتاری ملزم نے سیشن کورٹ میں درخواست ضمانت دائر کررکھی تھی۔ تاہم ابتدئی دلائل سننے کے بعدمعزز عدالت نے ملزم کی درخواست ضمانت خارج کرکے ملزم کو جیل میں بند رکھنے کے احکاما ت جاری کردیئے ۔
تازہ ترین