• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آزاد کشمیر کی سیاسی جماعتوں نے وزیر اعظم کا فیصلہ تسلیم کرلیا

وزیراعظم آزاد کشمیر فاروق حیدر کی زیر صدارت آزاد کشمیر کی سیاسی جماعتوں نے وزیر اعظم عمران خان کے اقوام متحدہ سے خطاب تک ایل او سی کی طرف مارچ نہ کرنے کے وزیراعظم پاکستان کے فیصلے کو تسلیم کرلیا۔

سیاسی جماعتوں کی ایکشن کمیٹی نے فیصلہ کیا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کے اقوام متحدہ سے خطاب تک ایل او سی کی طرف کوئی مارچ نہیں کیا جائے گا۔

اجلاس میں ن لیگ،  پی ٹی آئی، پیپلز پارٹی آزاد کشمیر نے یہ فیصلہ متفقہ طور پر کیا ہے۔

اعلامیے کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کے خلاف شہر شہر مشترکہ پُرامن احتجاج کیا جائے گا اور احتجاجی تحریک کو حتمی شکل دینے کے لیے وزیر اطلاعات کی زیر نگرانی کمیٹی قائم کی گئی۔

تازہ ترین