وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ کوئی سوچ بھی نہیں سکتا تھا کے نون لیگ کو پنجاب میں شکست ہو گی، عوام نے اپنا فیصلہ ہمارے حق میں دیا۔
ملتان کے علاقے رنگین پورہ میں وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی نے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے بھارتی حکومت پر کڑی تنقید کی، انہوں نے کہا کہ بھارت میں مودی سرکار کی سوچ آر ایس ایس کی سوچ ہے۔
وزیرِ خارجہ کا کہنا ہے کہ 5 اگست کے اقدامات کا شدید ردِعمل سامنے آیا ہے، کشمیر کے مؤقف پر تمام سیاسی جماعتیں متفق ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ دنیا کہہ رہی ہے کہ بھارتی اقدامات اقوام متحدہ کے چارٹر کی خلاف ورزی ہیں۔
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے یہ بھی کہا کہ آج ہندوستان تقسیم ہو چکا ہے، وہاں بہت بڑا طبقہ بھارتی اقدام کے خلاف ہے۔