کراچی، ڈکیتی واردات ناکام ، شہری نے ڈکیت کو پکڑلیا
کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد میں بہادر شہری نے واردات ناکام بنادی اور ایک ڈاکو سے گتھم گتھا ہوگیا، شہری نے ڈاکو سے اس کا اسلحہ بھی چھین لیا جبکہ ڈاکو کا ساتھی فرار ہوگیا، واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج جیو نیوز کو موصول ہوگئی۔