• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈکیتی مزاحمت اور دیگر واقعات میں بچے سمیت 9افراد زخمی

کراچی(اسٹاف رپورٹر) مختلف علاقوں میں فائرنگ کےواقعات میں بچے سمیت6افراد زخمی ہوگئے،تفصیلا ت کئےمطابق سپر ہائی وے جمالی پل کے قریب ملزمان نے دوران ڈکیتی مزاحمت پر 33سالہ فضل اللہ خان کو فائرنگ کر کے زخمی کردیا اور فرار ہو گئے،گلستان سوسائٹی اسٹریٹ 5مکان نمبر 153میں مسلح ملزمان نے ڈکیتی میں مزاحمت پر 74سالہ سلطان کو فائرنگ کر کے زخمی کردیا ،جیل چورنگی کے قریب ملزمان نے ڈکیتی مزاحمت پرفائرنگ کر کے 20سالہ بشیر صدیقی کو زخمی کردیا اور فرار ہو گئے،راشد منہاس روڈ پر ملزمان نے لوٹ مار کے دوران مزاحمت پر25سالہ سفیر اللہ کو فائرنگ کر کے زخمی کردیا اور فرار ہو گئے،گلستان کالونی مرزا آدم خان روڈ پر ملزمان کی فائرنگ سے 6سالہ فرقان زخمی ہو گئے،جنھیں سول اسپتال منتقل کیا گیا ۔موچکوتھانے کی حدود بلدیہ سپارکو روڈ قاسم علی شاہ مزار کے قریب فائرنگ سے 60سالہ نوید زخمی ہو گیا،لانڈھی ریڑھی گوٹھ میں فائرنگ سے 30سالہ نثاراور 35سالہ گلو زخمی ہو گیا۔

تازہ ترین