• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت کشمیر میں انسانیت سوز مظالم کی تاریخ رقم کررہا ہے، جے یو پی

کراچی (اسٹاف رپورٹر ) بھارت کشمیر میں انسانیت سوز مظالم کی سیاہ ترین تاریخ رقم کررہاہے اور عالمی برادری اب تک کشمیر میں انسانی بنیادی حقوق کی بحالی کیلئے کچھ نہیں کر پا رہی، غیرمعینہ کرفیو کے نفاذ نے کشمیر عوام سے جینے کا حق چھین لیا ہے،ان خیالات کااظہار جمعیت علماء پاکستان کراچی ڈویژن کے صدر مفتی محمد غوث صابری، ناظم  محمد مستقیم نورانی،حلیم خان غوری، محمد زبیر ہزاروی نے رضا لائبریری برنس روڈ تا کراچی پریس کلب ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا،رہنماؤں نے کہا کہ عالمی برادری چاہتی ہے کہ جنگ کے بغیر مسئلہ کشمیر حل ہو تو بھارت کو اقوام متحدہ کی منظور کردہ قراردادوں کے مطابق کشمیریوں کو حق خودارادیت دینے پر مجبور کرے،امریکی، اسرائیلی اور بھارتی گٹھ جوڑ پاکستان کے خلاف کام کررہاہے،امریکی صدر کی ثالثی باشعور پاکستانی قوم کو ہرگز قبول نہیں،بھارت کا ایک ہی علاج ہے کہ پھر سے تحریک جہاد کشمیر کا نعرہ پاکستان سے بلند کیاجائے،قوم ہرمشکل میں جذبہ حب الوطنی سے سرشار ہوکر ملک کی نظریاتی اور جغرافیائی سرحدوں کی حفاظت کیلئے افواج پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

تازہ ترین