• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گلستان حیدری ٹرسٹ کے تحت مجلس سوئم،جلوس نکالا گیا

کراچی ( پ ر) گلستان حیدری ٹرسٹ کی جانب سے شہدائے کربلا کے سوئم کی مرکزی مجلس سے امام بارگاہ صاحب الزاماں گلستان جوہر میں خطاب کرتے ہوئے مولانا علی رضا رضوی نے کہا کہ قرآنی تعلیمات اور افکار اسلامی پر عمل پیرا ہو نے کی ضرورت ہے کیونکہ شہدائے کربلا کی لازوال قربانی نے اسلام کو حیات عطا کی ،جلوس کے بانی و صدر ڈاکٹر علی محمد بخاری ایڈوکیٹ نے واقعات کربلا پر روشنی ڈالی بعد ختم مجلس مرکزی ماتمی جلوس بر آمد ہوا جو اپنے مقررا راستوں سے ہوتا ہوا امام بارگاہ مہدی آخرالزاماں پر اختتام پزیر ہوا، سوز خوانی علی مرتضیٰ کاظمی،سلام کوثر نقوی ،رضوان زیدی،نے پیش کیا۔
تازہ ترین