• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بیٹے کی لاش لے جاتے ہوئے حادثہ میں ہلاک باپ و چچا کی آخری رسومات ادا

میرپورخاص(نامہ نگار)سول اسپتال سے غربت کے باعث معصوم بیٹے کی لاش موٹر سائیکل پر لے جاتے ہوئے راستہ میں ٹریفک اندوہناک حادثے میں ہلاک ہونے والے باپ اور چچا کی تدفین کی آخری رسومات ادا کردی گئی ہیں۔

پولیس نے نامعلوم ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے،وزیر اعلیٰ نے واقعہ کی تفصیلات طلب کرلیں، ڈپٹی کمشنر اور ڈائریکٹر ہیلتھ نے الگ الگ تحقیقاتی کمیٹیاں قائم کردی ہیں،واقعہ کے بعد حکومتی اور اپوزیشن کے نمائیدوں نے متاثرہ خاندان کے گاؤں کا رخ کرلیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اولڈ میرپور پولیس نے منی ٹرک کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار بھیل برادری سے تعلق رکھنے والےدو بھائیوں کی ہلاکت کے واقعہ کی نامعلوم ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔

واضح رہے کہ میرپورخاص ضلع کے تعلقہ سندھڑی کے گاؤں ہمیردرس کا رہائشی کیول بھیل سول اسپتال میرپورخاص میں زیر علاج اپنے دوسالہ بیٹے موہن کے انتقال پر سرکاری ایمبولینس کے فیول کی مد میں مبینہ طور پر دوہزار روپے ادا نہ کرنے کی سکت نہ رکھنے پر ایمبولیس کی عدم دستیابی پر لاش کو اپنے بھائی کے ہمراہ موٹر سائیکل پر لے کر گھر جارہا تھا کہ میرپورخاص،سانگھڑ روڈ پر تیز رفتار منی ٹرک اور موٹر سائیکل کے درمیان تصادم ہوگیا ۔

جس کے نتیجہ میں کیولاور بھائی رمیشہلاک ہوگئے،لاشیں جب گاؤں پہنچیں تو علاقے میں کہرام مچ گیا۔ادہر سول سرجن کا کہنا ہے کہ بچہ کی لاش گھر لے جانے کے لئے کسی نے ان سے رابطہ نہیں کیا تھا۔

تازہ ترین