• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کینٹ کے نورانی محلہ میں پانی کی شدید قلت ، احتجاج کی دھمکی

راولپنڈی (اپنے نامہ نگار سے ) کینٹ کے نورانی میں محلہ میں پانی کی شدید قلت ، تین روز بعد پانی دیا جاتا ہے جو ان کی ضروریات کیلئے انتہائی ناکافی قرار دیا جا رہا ہے ، مکینوں نے ان کا پانی کا مسئلہ فوری حل نہ کرنے کی صورت میں کنٹونمنٹ دفتر کے سامنے پرامن احتجاج کا اعلان کر دیا ہے ، نورانی محلہ کے مکینوں کا کہنا ہے کہ کینٹ کی بعض آبادیوں میں روزانہ کئی کئی گھنٹے پانی فراہم کیا جا رہا ہے مگر ہمارے ہاں پچھلی کئی سالوں سے ایسی ہی صورتحال ہے ، تیسرے روز پانی دیا جاتا ہے۔
تازہ ترین