• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایریگیشن ایمپلائز فیڈریشن کا ایمپلائز سن کوٹہ کے تحت بھرتی کا مطالبہ

پشاور (وقائع نگار) خیبر پختونخوا ایریگیشن ایمپلائز فیڈریشن نے محکمہ آبپاشی کے ملازمین کی اپ گریڈیشن اور ایمپلائز سن کوٹہ کے تحت ریٹائرڈ اور فوت ہونیوالے ملازمین کے بچوں کو میرٹ پر بھرتی کرانے کا مطالبہ کر دیا۔ اس سلسلے میں فیڈریشن کے نمائندوں کا اجلاس پشاور میں منعقد ہوا جس میں قائم مقام صدر صداقت علی‘ جنرل سیکرٹری ربنواز خٹک‘ پریس سیکرٹری اکرام اللہ‘ صوابی کے صدر عابد حسین‘ مانسہرہ کے طارق مشوانی اور ملاکنڈ کے مسعود خان سمیت دیگر اضلاع کے صدور و جنرل سیکرٹریز نے شرکت کی۔ اجلاس میں کہا گیا کہ حکومت فوری طور پر محکمہ آبپاشی کے ٹیکنیکل و نان ٹیکنیکل ملازمین کی اپ گریڈیشن کرے اور ایمپلائز سن کوٹہ کے تحت ریٹائر اور فوت ہونیوالے ملازمین کے بچوں کو میرٹ پر بھرتی کرانے کیلئے اقدامات کرے۔ شرکاء نے صوبائی کابینہ کے اراکین پر اعتماد کا اظہار کیا اور کہا کہ ملازمین کے مسائل حل کرنے کیلئے ہر پلیٹ فارم پر جدوجہد کرینگے۔ اجلاس شرکاء نے کشمیر میں بھارتی مظالم کیخلاف قرارداد بھی منظور کی اور کہا کہ اس سلسلے میں جلد صوبائی سطح پر ریلی نکالی جائے گی۔
تازہ ترین