A PHP Error was encountered

Severity: Notice

Message: Undefined index: HTTP_REFERER

Filename: front/layout_front.php

Line Number: 246

Backtrace:

File: /var/www/js.jang.com.pk/application_jang/views/front/layout_front.php
Line: 246
Function: _error_handler

File: /var/www/js.jang.com.pk/application_jang/third_party/MX/Loader.php
Line: 351
Function: include

File: /var/www/js.jang.com.pk/application_jang/third_party/MX/Loader.php
Line: 294
Function: _ci_load

File: /var/www/js.jang.com.pk/application_jang/modules/frontend/controllers/Detail.php
Line: 464
Function: view

File: /var/www/js.jang.com.pk/html/index.php
Line: 333
Function: require_once

آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
منگل 15؍ صفرالمظفر 1441ھ 15؍اکتوبر 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
تازہ ترین
آج کا اخبار
کالمز

عوام کو بلا امتیاز ان کے حقوق مل رہے ہیں‘ ڈاکٹر امجد علی

پشاور (نیوز ڈیسک) خیبر پختونخوا کے وزیر معدنیات ڈاکٹر امجد علی نے کہا ہے کہ سوات میں پاکستان تحریک انصاف ایک مضبوط قوت بن کر ابھری ہے۔ عوام کو بلا امتیاز ان کے حقوق مل رہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سوات کے گائوں پارڑئی میں منعقدہ ایک شمولیتی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ جلسے میں مسلم لیگ ن کے افتخار نے اپنے خاندان اور دوستوں سمیت پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کر دیا اور وزیر معدنیات ڈاکٹر امجد علی اور پی ٹی آئی پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے ساتھ چلنے کا عہد کیا۔ اس موقع پر وزیر معدنیات نے اپنے حلقے کے لئے دو ٹیوب ویل بھی منظور کئے اور سوئی گیس کی مد میں دو پیکجز کا بھی اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی ملک کی سب سے بڑی سیاسی قوت ہے ضلع سوات میں پی ٹی آئی نے گزشتہ ادوار کے مقابلے میں ریکارڈ ترقیاتی کام کئے ہیں یہی وجہ ہے کہ آئے روز دوسری سیاسی پارٹیوں کے رکن اور کارکنان جوق درجوق پی ٹی آئی میں شامل ہو رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عوام کو ان کے حقوق دلوانے کے لئے ہم شبانہ روز محنت کر رہے ہیں۔ ہم ماضی میں عوام کی محرومیوں کا ازالہ کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ حکومتوں میں ایزی لوڈ اور کرپشن کی کہانیاں عام تھیں تاہم موجودہ حکومت نے کرپشن اور اقربا پروری کا مکمل خاتمہ کر دیا ہے اور عوام کو

بلا امتیاز ان کے حقوق مل رہے ہیں۔

پشاور سے مزید