آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
اتوار20؍ صفرالمظفر 1441ھ 20؍اکتوبر 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
تازہ ترین
آج کا اخبار
کالمز

خاتون نے نیند میں منگنی کی انگوٹھی نگل لی

ایک امریکی خاتون نے سوتے میں اپنی منگنی کی ہیرے کی انگوٹھی نگل لی۔

امریکی ریاست کیلیفورنیا کی رہائشی 29 سالہ جینا ایوانس کا کہنا ہے کہ وہ اور ان کا منگیتر تیز رفتار ٹرین میں سفر کر رہے تھے کہ اچانک لٹریروں سے بچنے کے لیے ان کو اپنی انگوٹھی نگلنی پڑی۔

جینا ایوانس نے کہا کہ ’یہ ایک خواب تھا مگر جب میں نیند سے جاگی تو خود کو اپنے بستر پر پایا، میں نے جب اپنی انگلی کی جانب نگاہ کی تو میری انگوٹھی غائب تھی جس کا مطلب تھا کہ میں نے خواب دیکھتے ہوئے حقیقت میں انگوٹھی نگل لی۔‘

اسپتال پہنچنے پر جب ان کا ایکسرے لیا گیا تو ان کے پیٹ میں2 عشاریہ 4 قیراط کی انگوٹھی کی نشاندہی ہو گئی۔

متاثرہ خاتون نے سوشل میڈیا سائٹ فیس بک پر اپنی اور ایکسرے کی کچھ تصاویر شیئر کی ہیں اور ساتھ ہی یہ داستان بھی لکھی ہے کہ اُن کے ساتھ کیا ہوا تھا۔


خاتون نے بتایا کہ ڈاکٹروں نے کہا اُن کے پاس پیٹ سے انگوٹھی نکالنے کا علاج ہے لیکن اس سے پہلے جینا ایوانس کو دستخط کرنا ہوں گے کہ اگر اس میں اُن کی موت ہوجاتی ہے تو اسپتال ذمہ دار نہیں ہوگا۔

یہ سننے کے بعد جینا بہت روئیں کیونکہ مرنے کا سن کر وہ خوف زدہ ہوگئیں تھیں، جینا نے کہا کہ انہوں نے اپنی اس منگنی کی انگوٹھی کے لیے اور بوبی ہوویل سے شادی کے لیے بہت لمبا عرصہ انتظار کیا ہے اور اب وہ مرنا نہیں چاہتیں۔

بعدازاں جینا ایوانس کا آپریشن کامیاب رہا، اُن کے پیٹ سے انگوٹھی نکال لی گئی ،اب وہ بالکل صحتیاب اور بے حد خوش ہیں۔

دلچسپ و عجیب سے مزید