• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ردعمل پر فروغ نسیم نے یوٹرن لیا، مرتضیٰ وہاب

ردعمل پر فروغ نسیم نے یوٹرن لیا، مرتضیٰ وہاب


وزیراعلیٰ سندھ کے مشیر برائے قانون، اینٹی کرپشن اور اطلاعات بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ آرٹیکل149پر بیان فروغ نسیم نے لوگوں کو تقسیم کرنے کی بات کی، ردعمل پر فروغ نسیم نے یوٹرن لیا،ان کے رفقاء نے ہاتھ اُٹھا لیا، عوام نے متحد سندھ کی بات کی، وفاقی وزیرقانون کو اس طرح کی بات زیب نہیں دیتی۔

یہ بھی پڑھیے: آئین کا آرٹیکل 149 کیا کہتا ہے؟

کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ انہوں سوال کیا کہ پنجاب میں قانون و انصاف کی دھجیاں اُڑا ئی جارہی ہیں، وہاں یہ آرٹیکل کیوں نافذ نہیں کیا، کے پی میں بی آر ٹی نہیں بن پا رہی وہاں آرٹیکل 149 نافذ کیوں نہیں کرتے؟

یہ بھی پڑھیے: فروغ نسیم کا ناصرحسین شاہ کو جواب

بیرسٹر مرتضی وہاب نے مزید کہا کہ وزیراعظم نے حیدرآباد یونیورسٹی کا اعلان کیا تھا کیا ہوا؟ 9ماہ سے سی سی آئی کی میٹنگ کال نہیں کی گئی، آئین کہتا ہے ہر 3ماہ میں سی سی آئی کی میٹنگ بلانی ہے۔

وزیراعلیٰ کے مشیر نے مزید کیا کہ سندھ کو اس کے حصے کی جائز گیس نہیں دی جارہی، 162ارب روپے کے پیکج کا کیا کیا؟ ایف بی آر ٹیکس وصولی میں ناکام ہے، اس پر آواز کب بلند کرینگے؟

انہوں نے کہا کہ ہم کام کرنا چاہتے ہیں، ہمیں خدارا کام کرنے دیں، روڑے نہ اٹکائے جائیں۔

مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ اگلے 30 روز میں شہر سے تمام کچرا صاف کردیا جائے گا، بلا تفریق کچرا صاف کیا جائیگا، خواہ وہ علاقہ وفاقی اداروں یا کنٹونمنٹس بورڈز کی حدود میں آتا ہو۔

اُن کا کہنا ہے کہ عارضی جی ٹی ایس بنایا جائےگا، جسے تیس روز بعد ختم کردیا جائے گا۔

تازہ ترین