• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چیئرمین سینیٹ نے مسئلہ کشمیر پر نیشنل پارلیمنٹرین کانفرنس طلب کرلی

چیئرمین سینیٹ نے نیشنل پارلیمنٹرین کانفرنس آن کشمیر بلالی


چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کے خلاف نیشنل پارلیمنٹرین کانفرنس طلب کرلی۔

اپنے ویڈیو پیغام میں چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ 18ستمبر کو کنونشن سینٹر اسلام آباد میں نیشنل پارلیمنٹرین کانفرنس آن کشمیر بلائی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ملک کی تمام سیاسی قیادت کو کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی ہے تا کہ ہم کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کرسکیں۔

صادق سنجرانی نے یہ بھی کہا کہ تمام صوبائی اسمبلیوں، قومی اسمبلی اور سینیٹ آف پاکستان کے ارکان سے میری گزارش ہے کہ وہ اس کانفرنس میں شریک ہوں۔

ان کا کہنا تھا کہ اس کانفرنس کے ذریعے ہم دنیا کو کشمیریوں کے ساتھ ہورہے مظالم کی داستان سناسکیں گے اور دنیا تک مظلوم کشمیریوں کی آواز پہنچائیں گے۔

تازہ ترین