• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسٹیٹ بینک کا آئندہ دو ماہ کے لیے مانیٹری پالیسی کا اعلان

اسٹیٹ بینک کا آئندہ دو ماہ کے لیے مانیٹری پالیسی کا اعلان


اسٹیٹ بینک نے آئندہ دو ماہ کے لیے مانیٹری پالیسی کا اعلان کردیا، پالیسی ریٹ کی شرح13 اعشاریہ 25 فیصد پر برقراررکھی گئی ہے۔

اسٹیٹ بینک کے مانیٹری پالیسی اجلاس پر پریس ریلیز کے مطابق مہنگائی کی شرح 11 سے 12 فیصد رہے گی، معاشی حالات بتدریج بہتر ہوں گے، حکومت نے اپنے واجبات کم کیے اور انٹرنیشنل ریزرو بڑھائے ہیں۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق پالیسی فیصلے کرتے ہوئے حقیقی معیشت، بیرونی اور مالیاتی شعبوں کو اہمیت دی گئی ہے، معاشی سرگرمیاں بتدریج بہتر ہونگی، مثبت رجحان اسے فروغ دے گا۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق بیرونی شعبہ بہتری دکھا رہا ہے، حکومت نے اپنے واجبات کم کئے اور انٹرنیشنل ریزرو بڑھائے ہیں۔ آئی ایم ایف پروگرام اور دیگر انفلوز سے صورتحال بہتر ہوئی ہے۔ آئل سہولت بھی زرمبادلہ بڑھنے کا سبب ہے، یکم جولائی سے ایک ارب اٹھارہ کروڑ ڈالر بڑھ چکے ہیں۔

اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ مبادلہ مارکیٹ بھی مارکیٹ بیس سسٹم پر منتقل ہوگئی ہے۔ یہ اعتماد بڑھائیں گے۔ پرائیوٹ سیکٹر نے قرض کم کیا ہے۔ البتہ ٹیکس محصولات پتہ دیتے ہیں کہ معاشی سست روی اندازوں سے کم ہے۔ اقتصادی شعبہ ملی جلی کارکردگی کا مظاہرہ کررہا ہے۔

مہنگائی کو آئندہ دو برسوں میں پانچ سے سات فیصد تک لانا ہے۔ اس مقصد کے حصول کے لیے پالیسی ریٹ کی موجودہ شرح درست ہے۔ تیل کی عالمی قیمتیں کم ہونے سے مہنگائی میں کمی کی  توقعات سے پہلے ہوسکتی ہے۔

تازہ ترین