• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
کراچی (اسٹاف رپورٹر) ڈی آئی جی عامر فاروقی کو محکمہ پولیس کی جانب سے نقد انعام اور ایوارڈ ملنے پر فردوس اتحاد سوشل اینڈ اسپورٹس ویلفیئر آرگنائزیشن کی جانب سے تقریب منعقد کی گئی ۔کمشنر کراچی افتخار شالوانی نے اس موقع پر خطاب کرتے ہو ئے کہا کہ محکمہ پولیس اور عوام کیلئےعامر فاروقی کی خدمات قابل فخر ہیں۔ تقریب سے عامر احمد فاروقی کے علاوہ غلام محمد خان، شاہدہ پروین کیانی، بیگم اسماء علی شاہ، احمد علی راجپوت، آصف عظیم، ندیم احمد معاذ جی، حنیف خان، انجینئر سید محفوظ الحق نے بھی خطاب کیا۔ تقریب کی نظامت حاجیانی ناہید فاطمہ نے کی اس موقع پر عامر احمد فاروقی کو فردوس اتحاد کی جانب سے قائد اعظم گولڈ میڈل دیا گیا۔
تازہ ترین