• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کانگریس اور بی جے پی کا ذہن ہندو انتہا پسندانہ ہے، سیمینار

کراچی (اسٹاف رپورٹر) بہادر یار جنگ اکادمی کے زیر اہتمام ’’بیاد سقوط حیدرآباد، سیمینار‘‘ منعقد ہوا جس کی صدارت سابق وفاقی وزیر اطلاعات و سینیٹر جاوید جبار نے کی۔ مہمان خصوصی وائس چانسلر نذیر حسین یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر محمد احمد قادری تھے۔ مقررین میں ڈاکٹر شکیل الرحمٰن فاروقی، ڈاکٹر پروفیسر خواجہ قطب الدین، ڈاکٹر وسیم الدین تھے۔ سینیٹر جاوید جبار نے کہا کانگریس اور بی جے پی دونوں کا ذہن ہندو انتہا پسندانہ ہے۔ کانگریس کے سیکولر دعوے کے باوجود نہرو کے عہد میں ریاست حیدآباد، جونا گڑھ وغیرہ بھارت کی ہوس گیری کا نشانہ بنے۔ ڈاکٹر محمد احمد قادری نے کہا کہ حیدرآباد نے ہمیشہ علم و ادب کی سرپرستی کی اور ہر شعبہ فکر میں اہل علم پیدا کئے۔ ڈاکٹر شکیل الرحمٰن فاروقی نے کہا کہ ہمیں تجزیاتی تاریخ پر کام کرنے کی ضرورت ہے اور غور فکر کرنا چاہئے کہ سقوط حیدرآباد کی کیا وجوہات تھیں۔ قائم مقام صدر بہادر یار جنگ اکادمی ڈاکٹر وسیم الدین نے حیدرآباد اور سقوط حیدرآباد کے متعلق ابتدائی تعارفی کلمات کہے کہ حیدرآباد باقاعدہ ایک ریاست تھی جس کا اپنا جھنڈا، اپنی کرنسی اور بندرگاہ تھی اور بھارت نے پولیس ایکشن کے نام پر ملٹری ایکشن کیا۔ پروفیسر خواجہ قطب الدین، معمتد اعزازی نے یوم سقوط حیدرآباد منانے کا مقصد نئی نسل کو اپنی تاریخ و تہذیب سے آگاہی دینا ہے۔ پروفیسر حسن وقار گل نے تجویز دی کہ حیدرآباد دکن کی خدمات کو نصاب کا حصہ بنایا جائے۔

تازہ ترین