• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لڑاکا فوجی گاڑیاں3سال میں بجلی سے چلنے لگیں گی

لندن (نیوز ڈیسک) وزارت دفاع نے اعلان کیا ہے کہ محکمہ دفاع کو اگلے3سال کے اندر بجلی سے چلنے والی لڑاکا گاڑیاں مل جائیں گی، جس سے گرین ٹینک کا راستہ کھل جائے گا۔ فوج کے سربراہ سر مارک کارلیٹن نے بھی کہا تھا کہ فوجی گاڑیوں کا موجودہ بیڑہ روایتی ایندھن سے چلنے والی گاڑیوں کو آخری بیڑہ ہوگا اور زیادہ ماحول دوست ہونے کی صورت میں فوج میں ریکروٹ کو متوجہ کرنا آسان ہوجائے گا۔ محکمہ دفاع کی سائنس و ٹیکنالوجی لیبارٹری مسلح افواج کی مستقبل کی لڑاکا گاڑیوں کی کارکردگی کو بہتر بنانے کے لیے گاڑیوں کی نئی ٹیکنالوجی دریافت کرے گی، اس پراجیکٹ پر3.2ملین پونڈ خرچ ہوں گے۔ اس پروجیکٹ میں بنیادی توجہ مستقبل کے ٹینکوں اور روبوٹک گاڑیوں کو بجلی سے چلانے پر دی جائے گی۔ ریسرچ پراجیکٹ کی قیادت کرنے والی ٹیم کے سربراہ ولیم سٹی کا کہنا ہے کہ بجلی سے چلنے والے سسٹم کے تحت لڑاکا گاڑیوں میں فیول کی بچت ہوگی۔ فوج کی جانب سے کاربن کے اخراج میں کمی ہوگی اور ان کی کارکردگی میں اضافہ ہوجائے گا۔ ایندھن کے دیگر قابل تجدید ذرائع کے مقابلے میں جن میں شمسی پینل شامل ہیں، یہ ٹیکنالوجی زیادہ کم قیمت اور گھر اور میدان جنگ دونوں جگہ زیادہ ماحول دوست ثابت ہوگی۔
تازہ ترین